Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوائی اڈوں کا کنٹرول ہمارے حوالے کیا جائے، حیدر العبادی

بغداد۔۔۔ عراقی  وزیر اعظم حیدر العبادی  نے کہاہے کہ عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے زیر کنٹرول  ہوائی اڈوں  اور سرحدی چوکیوں کا کنٹرول مرکزی حکومت کے حوالے کیا جانا چاہیے۔ عراقی  وزیر اعظم ہاؤس  کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  العبادی نے امریکی وزیر خارجہ  ریکس ٹیلرسن سے ٹیلی فون پر    بات چیت کی ،جس کے دوران  داعش کے  آخری  قلعے کی حیثیت رکھنے والے  انبار  سے  منسلک  علاقے قائمی کی باز یابی  آپریشن ، مرکزی  حکومت کی فورسز کی کرکوک اور دیگر علاقوں میں دوبارہ سے تعیناتی سمیت سیاسی اور سیکیورٹی  کے معاملات زیر غورآئے۔اس دوران  العبادی نے کہا کہ ہماری اولیت  ابھی بھی داعش کیخلاف  جدوجہد ہے اور ہم اسے مکمل طور پر شکست دے کر اس  مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پُر عزم ہیں۔ العبادی نے کہا کہ کردی   ہوائی اڈوں اور سرحدی چوکیوں کے نظم و نسق کو مرکزی حکومت کے سپرد کیے جانے کی  ضرورت ہے اور ہم یہ سب کچھ ملکی آئین کے عین مطابق  کر رہے ہیں۔ٹیلرسن نے بھی اس موقع پر کہا کہ امریکہ عراقی زمینی سالمیت کی حمایت کرتا ہے  اور یہ مرکزی حکومت کے موجودہ اقدامات کو سمجھتا ہے۔  شمالی عراق کی علاقائی انتظامیہ کو بھی بغداد کے ساتھ ملکی آئین کے دائرہ کار میں ڈائیلاگ قائم کرنے چاہئیں۔ 
 
 

شیئر: