طوفان فلپ کیوباسے ٹکراگیا
اتوار 29 اکتوبر 2017 3:00
ہوانا۔۔۔ خط استوا کا طوفان’’ فلپ‘‘ گزشتہ روزکیوباکی حدود میں داخل ہوگیااوروہ جنوبی فلوریڈاکی جانب گامزن ہے ۔یہ بات کیوبااورامریکہ کے ماہرین موسمیات نے گزشتہ روزبتائی۔میامی میں واقع قومی طوفانی مرکز(این ایچ سی)نے کہاکہ اتوارکومعیاری وقت کے مطابق ایک بجے طوفان ہواناکے شمال میں تقریباً50میل(80کلومیٹر)دورتھا۔وہ 28میل فی گھنٹہ کی رفتارسے شمال کی جانب بڑھ رہاہے جس میں40میل فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں۔پیشن گوئی کے مطابق فلپ کامرکزیکنری ہے ۔