سعودی عرب میں یورپی یونین کے سفیر کرسٹوف فارنوڈ نے مملکت کے یوم تاسیس کی تقریب پر یورپی یونین اور مملکت کے درمیان گہرے اور دیرینہ تعلقات کا اظہار کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق درعیہ میں اس پُروقار تقریب کے موقع پر سفیر نے سعودی عرب کو خوشحال اور بااثر مملکت بنانے پر سعودی قیادت کے ویژن اور استقامت کو خراج تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کے یوم تاسیس کا پس منظر کیا ہے؟
Node ID: 838486
-
سعودی کرنسی ’ریال‘ کے سرکاری ’لوگو‘ کی منظوری دے دی گئی
Node ID: 886195
-
یوم تاسیس: سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر
Node ID: 886285
سفیر نے کہا ’مملکت کے قومی دن کی تقریب کی میزبانی کرنے پر یورپی یونین کو فخر ہے، یہ تقریب ہمارے درمیان پائیدار اور دیرینہ دوستی کی رشتے کو مستحکم بنانے کی کڑی ہے۔‘
کرسٹوف فارنوڈ نے کہا ’ مسلسل ترقی اور استحکام کی طرف گامزن تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں فریق علاقائی اور عالمی امور پر مل کر کام کر رہے ہیں۔
سفیر نے گرمجوشی اور تعاون کے جذبے کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ’عالمی چیلنجز کے پیش نظر ہم پیچیدہ دنیا میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں جو پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔‘
یورپی یونین کے سفیر نے امن، استحکام اور باہمی احترام کی اقدار پر روشنی ڈالتے ہوئے تاریخی دوستی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

سعودی عرب کا یوم تاسیس ہماری مشترکہ کوششوں کو یکجا کرنے کا بہترین موقع ہے اور اس دن کا اہم مقصد قومی یکجہتی ہے۔
یہ دن یورپی یونین کے سفارت خانے کو اس تقریب میں شمولیت پر فخر ہے جو ہمیں سعودی ورثے کے قریب لاتا ہے جو درحقیقت انتہائی اہم ثقافتی ورثہ ہے۔
درعیہ مملکت کے قدیم مقامات سے ایک ایسا تاریخی مقام ہے جہاں سعوی شاہی خاندان نے مملکت کی بنیاد رکھی یہاں قدیم ورثے کی نشانیاں اب بھی موجود ہیں۔
یہی وجہ ہے سعودی ثقافتی ورثے کو جاننے اور محسوس کرنے کے لیے یوم تاسیس کے موقع پر ہم نے اپنی ٹیم اور مہمانوں کو اس تاریخی مقام پر اکٹھا کیا ہے۔
