Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن شپ: برطانوی باکسر اینتھنی کا مدمقابل ناک آوٹ

کارڈف :ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن شپ میں برطانوی باکسر اینتھنی جوشوا ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب ہوگئے ، کارڈف میں ہونے والے مقابلے میں کیمرون کے کارلوس ٹیکم کو ناک آوٹ کر دیا۔ برطانیہ میں ہیوی ویٹ باکسرز میں ہیوی ٹائٹل کا مقابلہ ہوا۔ میزبان ملک کے اینتھنی جوشوا اور کیمرون کے کارلوس ٹیکم میں خوب جوڑ پڑا۔برطانوی باکسر اینتھنی جوشوا نے 20ویں بار مدمقابل کو ناک آوٹ کیا۔ دونوں نے ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کرتے ہوئے مقابلے کو سنسنی سے بھرپور کر دیا، مقابلے کے 9 راونڈز تک کسی نے ہار نہ مانی۔ دسویں راونڈ میں برطانوی باکسر کے زور دار مکے نے حریف سنبھلنے کا موقع نہیںدیا۔ کیمرون کے کارلوس رن میں گر گئے تو دوبارہ اٹھنے کی ہمت نہ کرسکے اور ناک آوٹ ہو گئے۔ اینتھنی جوشوا نے نہ صرف اپنے ہیوی ویٹ ٹائٹل کا دفاع کیا بلکہ اپنی فائٹس میں بیسویں بار حریف کو ناک آوٹ کیا۔ 

شیئر: