ابو ظبی..... متحدہ عرب امارات میں محکمہ ٹیکس نے واضح کیا ہے کہ ہوائی جہازوں کے ٹکٹوں پر ویلیو ایڈٹ ٹیکس زیرو رہے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ فضائی کمپنیاں ویلیو ایڈٹ ٹیکس حکومت کو ادا کریں گی تاہم مسافروں سے وصول کئے بغیر مذکورہ ٹیکس حکومت انہیں واپس کردے گی۔ اماراتی حکومت نے اندرون ملک ٹرانسپورٹ کو مذکورہ ٹیکس سے استثنیٰ دے دیا ہے۔