Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ویلفیئر فورم کے اعزاز میں ڈاکٹر جمیل مغل کا عشائیہ

جی ایس ایوب ۔ خمیس مشیط
اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔ ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔ اسکول کالجز اور یونیورسٹیوں میں کوٹے میں اضافہ کیا جائے۔ سعودی عرب یا دیگر عرب ممالک سے مستقل طور پر واپس آنے والوں کیلئے روزگار اسکیم کا اجراءکیا جائے۔ انکے سرمائے کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ پاکستان منتقل ہوسکے۔ ان خیالات کااظہار اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل (اوپیک) کے رکن اور ڈاکٹرز فورم عسیر کے چیئرین ڈاکٹر محمد جمیل مغل نے پاکستان ویلفیئر فورم عسیر کے عہدیداران ،ممبران اورڈاکٹرز فورم کے اراکین کے اعزاز میں عشائیہ تقریب سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے مسائل اوورسیز پاکستان فاﺅنڈیشن تک پہنچانا میری اولین ترجیح ہے۔
اسی تقریب میں پاکستان ڈاکٹرز فورم کے اہم رکن ڈاکٹر نعیم قائمخانی نے ڈاکٹر جمیل مغل کو ایڈوائزری کونسل کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ڈاکٹر جمیل مغل بہتر طور پر ہماری نمائندگی کرسکتے ہیں۔ 
پاکستان ویلفیئر فورم عسیر کے صدر فاروق بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانی وطن کا اثاثہ ہیں اپنے اہل خانہ، والدین سےے دور دن رات محنت کرکے زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں۔
تقریب میں ڈاکٹر شہاب صدیقی، ڈاکٹر تسنیم، ڈاکٹر اے ڈی میمن، ڈاکٹر الطاف بشیر ویلمی، میاں محمد سلیم، ملک مظفر اور دیگر نے شرکت کی اور ڈاکٹر محمد جمیل مغل کو مبارکباد دی۔
 

شیئر: