بالی وڈ کی مہنگے ترین بجٹ سے بننے والی فلم”2.0 “کی ریلیز کی تاریخ ایک بار پھر آگے بڑھادی گئی ہے۔ہندوستانی ذرائع کے مطابق رجنی کانت اور اکشے کمار کے منفرد کرداروں پر مبنی بالی وڈ کی سائنس فکشن فلم کی ریلیز کیلئے 25 جنوری 2018 مقرر کردی گئی تھی مگر اب یہ فلم 15 اپریل کو ریلیز کرنے کا اعلان سامنے آیاہے۔ بتایاجارہاہے کہ جنوری میں ہی اکشے کمار کی فلم ' پیڈمین' ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے اکشے کی فلموں کے آپس میں ٹکراﺅ کے سبب اس فلم کی ریلیزکو چند ماہ آگے بڑھادیاگیاہے۔یہ تیسری بار ہے جب اس فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے اس سے قبل اسے رواں برس ہی نمائش کے لئے پیش کیاجاناتھا تاہم کچھ تکنیکی خرابیوں کے سبب اسے ریلیز نہیں کیاجا سکا۔