روس نے 12.6 کروڑ امریکیوں تک رسائی حاصل کی
کیلیفورنیا ۔۔ فیس بک نے کہا ہے کہ گذشتہ 2 برسوں میں روس سے ہونے والی سرگرمیوں کے دوران جو مواد نشر کیا گیا وہ 12.6 کروڑ امریکیوں تک پہنچا ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ نے کہا ہے کہ 2016ء کے صدارتی انتخابات سے پہلے اور بعد میں روس کی جانب سے 80 ہزار پیغامات نشر کیے گئے جن کی اکثریت معاشرے کو تقسیم کرنے والے سماجی اور سیاسی پیغامات پر مشتمل تھی۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ پیغامات ایک ایسی کمپنی نے نشر کیے جس کا تعلق کریملن سے ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پیر کو فیس بک نے یہ انکشاف بھی کیا کہ روسی ٹرولز نے یوٹیوب پر ایک ہزار سے زیادہ ویڈیوز بھی نشر کیں۔