Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریم نواز وزیر اعظم بن سکتی ہیں،وسان

کراچی ...پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ خوابوں کا دور ختم، اب صرف پیش گوئیاں کروں گا۔ مستقبل میں مریم نواز اور شہباز شریف وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔ منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کہتا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری جیل جائے گا لیکن میں کہتا ہوں عمران خان اثاثہ جاتا ت کیس میں جیل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف وطن واپس آ ئیں گے لیکن جیل ضرور جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ایم کیو ایم کا سربراہ دبئی سے بنتا دیکھ رہا ہوں ۔ گرینڈالائنس کو آئندہ الیکشن میں ایک سیٹ بھی نہیں ملے گی ۔

شیئر: