شاہی فرمان: سائبر سیکیورٹی ادارہ قائم کیا جائے
ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سائبر سیکیورٹی ادارہ قائم کرنے کا حکم جاری کردیا۔شاہی فرمان میں کہا گیا کہ نئے ادارے کانام قومی ادارہ برائے سائبر سیکیورٹی ہوگا جس کے سربراہ وزیر مملکت اور کابینہ رکن ڈاکٹر مساعد بن محمدالعیبان ہوں گے۔ یہ ادارہ براہ راست شاہ سلمان کے ماتحت کام کرے گا۔