Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ : اسرائیل کی جانب سے زہریلی گیس کا استعمال

غزہ .... فلسطین کے علاقے غزہ میں نہتے شہریوں پر اسرئیل کی جانب سے زہریلی گیس کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں کی لاشوں کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں ممنوعہ زہریلی گیس کا استعمال کیا ۔ اسرائیل کے سنگین جرائم پر بین الاقوامی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ وزارت صحت کے حکام نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے مہلک ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل کی جانب سے حملوں میں زہریلی گیس کااستعمال کیا گیا ہے۔ ادھر قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی وزارت صحت کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے غزہ میں کسی قسم کی زہریلی گیس کا استعمال نہیں کیا گیا ہے۔

شیئر: