Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام مسجد نبوی شیخ عبد اللہ البعیجان نے کیرلا میں جمعہ کا خطبہ دیا

’شیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد الرحمن البعیجان کیرلا کے دروے پر ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مسجد نبوی کے امام اور خطیب شیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد الرحمن البعیجان نے انڈیا کی ریاست کیرلا میں جمعہ کا خطبہ دیا اور نماز کی امامت کرائی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد الرحمن البعیجان کیرلا کے دروے پر ہیں۔
نماز جمعہ  سٹیڈیم میں منعقد کی گئی جہاں ریاست کے حکام، دینی مراکز کے مشائخ اور طلبہ کے علاوہ عام افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔
جمعہ کے خطبے کے دوران امام مسجد نبوی نے توحید کی اہمیت اور اللہ تعالی کی اطاعت کی اہمیت اجاگر کی ہے۔
واضح رہے کہ شیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد الرحمن البعیجان کا دورہ وزارت اسلامی أمور کے طے شدہ جدول کے مطابق ہے جس میں وزارت اعتدال پسندی اور حرمین شریفین کا پیغام پہنچانے کے لیے ائمہ حرمین کے دورے کرواتی ہے۔

شیئر: