برسلز۔ ۔۔بلجیم کے وزیر اعظم شارل مشیل نے کہا ہے کہ کاتالونیا کے برطرف کردہ صدر کارلیس پوج ڈیمونٹ حکومت کی دعوت پر بلجیم نہیں آئے۔ وزیر اعظم شارل مشیل نے اپنے بیان میں کہا کہ پوج ڈیمونٹ کے ساتھ یورپی یونین کے عام شہریوں کی طرح ہی سلوک کیا جائیگا۔ پوج ڈویمنٹ نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اسپین کی مرکزی حکومت کی طرف سے کاتالونیا میں قبل از وقت انتخابات کرانے کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں تاہم اسپین واپسی سے قبل وہ عدالتی ضمانت چاہتے ہیں ۔