ہواوے بھی فولڈ ایبل فون بنانے کی دوڑ میں شامل
اتوار 22 اکتوبر 2017 3:00
زیڈ ٹی ای کی جانب سے فولڈ ایبل فون متعارف کروائے جانے کے بعد سے دیگر اسمارٹ فونز کمپنیاں بھی فولڈایبل فون بنانے کی تیاریوں میں لگ گئی ہیں۔ایپل اور سیمسنگ کے بعد اب ہواوے نے بھی اس بات کا اعلان کر دیا ہے کہ وہ فولڈ ایبل فون بنا رہا ہے۔
یہ اعلان ہواوے کے کنزیومر بزنس گروپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رچرڈ یوو نے کیا جن کا کہنا تھا کہ کمپنی فولڈ ایبل فون کی تیاریوں میں مصروف ہے اور امید ہے کہ یہ 2018 کے آغاز میں تیار ہوجائے گا۔رچرڈ یوو نے اگرچہ فولڈ ایبل فون کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا تاہم انکا یہ ضرور کہنا تھا کہ ان کی کمپنی چاہے تو پہلے بھی فولڈ ایبل فون متعارف کراسکتی ہے مگر ہواوے چاہتی ہے کہ تیار ہونے والے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی اسکرین دیگر کمپنیوں کے موبائل کے مقابلے بہترین ہو اور دونوں اسکرینز کے درمیان موجود بیزل کو ہر ممکن حد تک ختم کیا جا سکے۔