Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرفان ' ڈیٹنگ ایپ' سے مربوط ہونے کے خواہشمند

بالی وڈ اداکار عرفان خان کا کہنا ہے کہ وہ دوست بنانے والی آن لائن ڈیٹنگ ایپلی کیشن سے مربوط ہونا چاہتے ہیں۔ وہ ان دنوں اپنی نئی فلم ' قریب قریب سنگل' کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں ۔عرفان خان نے اس فلم کی کہانی سے متاثر ہوکرہی آن لائن ڈیٹنگ ایپ کا حصہ بننے کاعندیہ دیاہے کیونکہ اس کی کہانی ڈیٹنگ ایپ سے ملنے والے ایک لڑکے اور لڑکی کی کہانی ہے جو آن لائن رابطوں کے بعد حقیقی زندگی میں ملاقات کرتے ہیں ۔اس فلم میں ان کےساتھ اداکارہ پاروتی کام کررہی ہیں ۔یہ فلم 10 نومبر کو ریلیز ہوگی ۔
 

شیئر: