ایچ ٹی سی کمپنی نے اپنی یو سیریز کے دو نئے اسمارٹ فونز یو 11 پلس اور یو 11 لائف لانچ کر دیے ہیں۔یو 11 پلس میں 6 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگون 835 پراسیسر ،اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، فنگر پرنٹ اسکینر اور 3930 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کو 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن میں پیش کیا جائے گا۔ کیمرہ سیٹ اپ میں 12.2 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔
یو 11 لائف میں اسنیپ ڈریگون 630 پراسیسر ،اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، 5.2 انچ ڈسپلے ، 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج اور 2600 ملی ایپمئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔ فون میں 16 میگا پکسل کا فرنٹ اور بیک کیمرہ دیا گیا ہے۔ یو 11 پلس کی قیمت 799 یورو اور یو 11 لائف کی قیمت 349 ڈالر ہے۔