Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چماری اٹاپٹو نے بگ بیش کرکٹ لیگ سے معاہدہ کرلیا

 
میلبورن: رواں برس شیڈول ویمنز بگ بیش ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کیلئے میلبورن رینی گیڈز نے سری لنکن بلے باز چماری اتاپتو کی خدمات حاصل کر لیں۔ اتاپتو ویمنز بگ بیش فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کرنے والی پہلی سری لنکن کھلاڑی بن گئی ہیں۔ ویمنز بگ بیش لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا ا آغاز 9 دسمبر سے ہو گا۔ چماری اتاپتو نے اپنے بیان میں کہا کہ میلبورن رینی گیڈز کے ساتھ معاہدہ کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے۔ دنیائے کرکٹ کی نامور کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا جس سے مجھے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

شیئر: