Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چماری اٹا پٹو نے یارکشائر ڈائمنڈز کو فتح دلادی

لندن:سری لنکا کی خاتون آل راونڈ ر چماری اٹا پٹو نے انگلینڈ میں جاری ویمنز سپر لیگ کے میچ میں شاندار نصف سنچری اور عمدہ بولنگ کے ذریعے یارکشائر ڈائمنڈز کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔اس کامیابی سے ڈائمنڈز کےلئے حتمی مرحلے تک رسائی کے امکانات بھی برقرار رہے ہیں۔یارکشائر ڈائمنڈز نے لو برولائٹنگ کے خلاف میچ میں 17رنز سے کامیابی حاصل کی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یارکشائر کی ٹیم نے 5وکٹوں کے نقصان پر110رنز بنائے۔چماری اٹا پٹو نے 66رنز کی اننگز کھیل کر اسکورکو قابل دفاع بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔دیگر کھلاڑیوں میں کوئی بھی بیٹنگ میں نمایاں نہ ہو سکی۔ لو برو نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو چماری ایک مرتبہ پھر ایکشن میں آئیں اور انہوں نے صرف11رنزکے عوض حریف ٹیم کی2اہم وکٹیں حاصل کرتے ہوئے اسے 93رنز تک محدود رکھنے میں بھی اپنا حصہ ڈالا۔ لو برو لائٹنگ نے5وکٹوں پر93رنز اسکور کئے اور17رنز سے شکست کھائی ۔ سری لنکن آل راونڈر کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی دیا گیا۔

شیئر: