Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قصاص کے حق سے دستبردار

حفر الباطن۔۔۔سعودی شہری شمران بن حنیک الشمری نے اپنے بیٹے کے قاتل سے قصاص کا دعویٰ ترک کر دیا ۔ مقامی شہریوں خصوصاً شیخ متعب بن نایف الھباس نے قصاص سے دستبردار ہونے کی سفارش کی تھی۔ شیخ الھباس حفر الباطن میں مقتول کے والد سے ملنے کیلئے ان کے گھر گئے تھے ۔ انہوں نے عفوودرگزر کی تلقین کی ۔ باپ نے 50لاکھ ریال دیت کے بدلے قصاص سے دستبرداری کی منظوری دیدی ۔ قتل کی واردات 2برس قبل ہوئی تھی ۔ 
 

شیئر: