الجوف میں زیتون کے 23 ملین سے زیادہ درخت ہیں، جس سے سالانہ ڈیڑھ لاکھ ٹن سے زیادہ پیداور حاصل ہوتی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق فیسٹیول میں 43 مقامی کاشتکار اور پانچ زرعی کمپنیاں اعلی معیار کا زیتون کا تیل اور اس کی مصنوعات پیش کرتی ہیں۔
یہاں مسابقتی قیمتوں کے علاوہ تمام مصنوعات انتہائی سخت فوڈ سیفٹی سٹینڈرڈز پر پورا اترتی ہیں۔ الجوف میونسپل لیبارٹری میں ان کی جانچ کی جاتی ہے۔
سات تجزیے جس میں تیزابیت، بو، نمی، کیمیائی مواد، تیل کی آمیزیش، ذائقہ اور مستند ہونا شامل ہیں، مصنوعات کے معیار کو یقینی بناتے ہیں۔ ان مصنوعات کو پاس ہونے پر صارفین کے اعتماد کے لیے سرٹیفیکیشن لیبل دیا جاتا ہے۔
یہ فیسٹول سعودی عرب اور الجوف دونوں کے لیے ایک اہم سیاحتی اور اقتصادی ایونٹ بن گیا ہے۔
یہ کاٹیج انڈسٹری،انٹرپرینیوز، اور سمال بزنس میں خاندانوں کو ان کی مصنوعات کی نمائش کا موقع فراہم کرنے اور ان کی صارفین تک رسائی بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
یہ فیسٹیول لوک آرٹ پرفارمنس، سعودی العرضہ، روایتی فیشن، سدو بنائی، پلاسٹک آرٹس، شاعری اور ثقافتی ایوننگ کے ذریعے سعودی ورثے کو مناتا ہے۔
واضح رہے کہ زیتون کی کاشت کے لیے الجوف کا معتدل موسم، زیر زمین آبی ذخائر اور زرخیز زمین نہایت موزوں ہے۔