Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی بس کے حادثے میں گھر کے اندر بیٹھی دو مصری خواتین زخمی

منی بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ایک گھر میں جا گھسی ( فائل فوٹو: العربیہ)
مصر کی کمشنری سوھاج میں ایک منی بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گھر میں گھس گئی جس سے وہاں موجود دو خواتین زخمی ہوگئیں۔
العربیہ کے مطابق مصری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے حادثے میں زخمی ہونے والی دونوں خواتین کو امدادی ٹیموں نے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے 49 سالہ ڈرائیور جمال کو حراست میں لے لیا جبکہ  پولیس کی متعلقہ ٹیم نے گاڑی میں ہونے والی فنی خرابی کی وجہ جاننے کے لیے اپنی تحویل میں لےلیا۔
 ڈرائیور کا کہنا تھا  گاڑی کا اسٹیرنگ اس کے ہاتھ سے سلپ ہو گیا، جس کی وجہ سے گاڑی اس کے قابو سے باہر ہو کر گھر میں جاگھسی۔
حادثے میں متاثرہونے والی خواتین کو کمر اور بازو پر مختلف نوعیت کے زخم آئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال سے رخصت کردیا گیا۔

شیئر: