Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحری دفاع کیلئے پر عزم ہیں،نیول چیف

اسلام آباد... پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ سمندری امور اور بحریہ سے متعلق مفادات کے دفاع کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔ جمعہ کو بلوچستان میں تربت، گوادر اور اورمارہ میں پاک بحریہ کی ساحلی تنصیبات کے دورے کے موقع پر عملی تیاریوں اور سیکیورٹی اقدامات کے جائزے کے دوران انہوںنے کہا کہ پی این ایس صدیقی نیول بیس بحریہ کی عملی صلاحیتوں میں اضافے کے سلسلے میں سنگ میل ہے۔ پاک بحریہ میری ٹائم انفراسٹرکچر کے دفاع اور بحری مفادات کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے بحریہ کو درپیش موجودہ چیلنجوں کے سلسلے میں عملی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو نیول ائیر سٹیشن پی این ایس صدیقی اور گوادر پورٹ پر جاری عملی سرگرمیوں اور سیکیورٹی صورتحال کے بارے پر بھی بریفنگ دی گئی۔

شیئر: