Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالیہ نے”راضی“کی عکسبندی مکمل کر لی

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم ”راضی“ کی عکسبندی مکمل کر لی۔ عالیہ نے اس بات کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کیا ۔ فلم کی ہدایتکارہ مہگنا گلزار ہیں۔فلم میں عالیہ بھٹ وکی کوشال کے ساتھ نظر آئیں گی ۔ اداکارہ اس فلم میں کشمیری لڑکی جبکہ وکی کوشال آرمی آفیسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم آئندہ سال مئی میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ عالیہ اس کے بعد ایان مکھرجی کی فلم ”براھامسترا“ میں اداکاری کریں گی ۔فلم میں امیتابھ بچن اور رنبیر کپور بھی نظر آئیں گے۔ 
 

شیئر: