Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپو آر 11 ایس اور آر 11 ایس پلس لانچ

چائنیز کمپنی اوپو نے دو نئے اسمارٹ فونز اوپو آر 11 ایس اور آر 11 ایس پلس لانچ کر دیے ہیں۔ اسمارٹ فونز کو چائنہ میں منعقدہ تقریب میں لانچ کیا گیا۔ دونون اسمارٹ فونز میں اسنیپ ڈریگون 660 پراسیسر اور ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 اور 20 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے شامل ہیں۔ 20 میگا پکسل کے فرنٹ کیمرے کو بھی دونوں فونز کا حصہ بنایا گیا ہے۔
 
آر 11 ایس میں 6 انچ امولڈ ڈسپلے ، 4 جی بی ریم ، 64 جی بی اسٹوریج اور 3205 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔ آر 11 ایس پلس میں 6.43 انچ ڈسپلے ، 6 جی بی ریم ، 64 جی بی اسٹوریج اور 4000 ملی ایپمئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔ دونوں اسمارٹ فونز میں اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ آر 11 ایس کی قیمت 2999 یان ہے اور اسے کالے اور گولڈ رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ لال رنگ کے ساتھ آر 11 ایس کے اسپیشل ایڈیشن کی قیمت 3199 یان ہے۔ آر 11 ایس پلس کی قیمت 3699 یان ہے اور اسے بھی کالے اور گولڈ رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔آر 11 ایس کی فروخت 10 نومبر جبکہ آر 11 ایس پلس کی فروخت 24 نومبر سے شروع ہو گی۔ 
 

شیئر: