Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوڑوں کے درد سے نجات کے دیسی نسخے

مچھلی، تازہ پھلوں و سبزیوں، گندم یا دیگر اجناس، زیتون کے تیل، خشک میوہ جات، ادرک لہسن کو اپنی غذاؤں کا حصہ بنائیں، یہ غذائیں جوڑوں کے درد میں کمی لاتی ہیں۔
ادرک کے اندر ایسی خصوصیات موجود ہیں جو جوڑوں کے مسائل کے خاتمے کے لئے بہترین مانی جاتی ہیں۔ ادرک کو پیس کے سفوف کی شکل میں استعمال کریں یا گرم پانی میں ابال کرچائے کی صورت میں پئیں۔ اس سے جوڑوں کے در د میں خاطر خواہ کمی آئی گی۔
دن میں 3کپ سبز چائے آپ کے بڑھے ہوئے وزن کو بھی کم کر دے گی اور جوڑوں کے درد جیسے مسائل سے بھی چھٹکارا دلا دے گی۔سبز چائے میں موجود پولی فینول نامی اینٹی آکسائیڈنٹس پٹھوں کی سوجن ختم کرنے کے لئے بھی نہایت موثر ہیں۔
لونگ میں اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو ہڈیوں کے کمزور ہونے کا عمل سست کردیتے ہیں۔لونگ کے استعمال سے لمبی عمر تک جوڑوں کے درد کا سامنا نہیں ہوتا۔
ہلدی کسی بھی درد میں ایک دوا کے طور پرکام کرتی ہے۔ جوڑوں کے درد کے مریض اگر 2 گرام یا ایک چائے کے چمچ ہلدی کا روزانہ استعمال کریں تو جوڑوں کے درد سے جان چھڑا سکتے ہیں۔
 

شیئر: