واشنگٹن ۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورۂ ایشیا کے دوران فلپائن میں ایک اضافی دن قیام کریں گے۔ ٹرمپ فلپائن میں ایسٹ ایشیا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ فلپائن میں ایک دن اور رکنا چاہتے ہیں کیونکہ وہاں انہیں ایک بڑی کانفرنس میں شرکت کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اپنے دورہ ایشیا کے دوران ٹرمپ جنوبی کوریا بھی جائیں گے۔ جزیرہ نما کوریا میں پائی جانے والی شدید کشیدگی کے تناظر میں ان کے اس دورے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔