Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی میزائل کا ہدف ریاض کی آبادی تھا،اتحادی ترجمان

ریا ض ..... اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے تفصیلی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہفتے کو 8بجکر 7منٹ پریمن کی جانب سے ریاض کی جانب میزائل داغا گیا۔ میزائل کا ہدف ریاض کی شہری آبادی تھا۔ سعودی فضائیہ میں پیٹریاٹ سیکشن کے اہلکاروں نے فوری طور پر راڈار پراسکا تعاقب کیا اور ریاض کے شمال مشرقی علاقے میں فضا میں ہی اسے ناکارہ بنادیا۔ حوثی میزائل کا ملبہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مشرق کی جانب گرا ۔ میزائل کا ملبہ گرنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ یہ ملبہ غیر آباد علاقے میں گرا تھا۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے یہ جرا¿ت مندانہ اقدام ثابت کرتا ہے کہ خطے کا ایک ملک انکی پشت پناہی کررہا ہے۔ وہ ملک اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف سعودی عرب بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کو چیلنج کررہاہے۔ وہ ملک حوثی باغیو ںکو جدید اسلحہ اور آلات فراہم کرکے سعودی عرب کی آبادی کو نشانہ بناکر عالمی قوانین کی تضحیک کررہا ہے۔

شیئر: