Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرین ہاؤس گیسوں کی سطح ریکارڈ حد تک پہنچ گئ

    ٹوکیو۔۔موسمیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ گزشتہ سال فضا میں گرین ہاؤس گیسوں کی بلند ترین سطح ریکارڈ اور خصوصی طور پر کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی سطح میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ۔تنظیم نے دنیا بھر کے موسمیاتی حکام اور تحقیقی اداروں کی جانب سے مشاہداتی اعدادوشمار کا تجزیہ کیا جس کے مطابق 1984ء میں مشاہداتی عمل کے آغاز سے  2016 ء میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بلند ترین سطح 403.3 پارٹس فی ملین یعنی 10 لاکھ حصوں میں سے 403.3 ریکارڈ کی گئی ۔یہ  2015ء کی نسبت 3.3 پارٹس فی ملین زیادہ ہے اور یہ کسی بھی سال کا ریکارڈ اضافہ ہے اور گزشتہ دہائی کے اوسط اضافے سے 1.5 گنا زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق میتھین کی سطح 1853 پارٹس فی بلین جبکہ نائٹرسآکسائیڈ 328.9 پارٹس فی بلین رہی۔ یہ دونوں بلند ترین سطحیں ہیں۔جاپان کی موسمیاتی ایجنسی جو اس تحقیق میں شریک تھی، کا کہنا ہے کہ عالمی حدت کی وجہ سے سانحات کے خطرے میں اضافے کا امکان ہے اس کے علاوہ تھوڑی دیر کے لیے ہونے والی تیز بارشوں کا اب تواتر سے ہونا بھی اس امکان کو تقویت دیتا ہے۔

 

شیئر: