Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغداد اور اربیل رہنما مذاکرات کریں، ٹلرسن

واشنگٹن۔۔۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے مطالبہ کیا ہے کہ اربیل اور بغداد کے درمیان مسائل کے حل کے لیے فریقین کے درمیان سیاسی بات چیت شروع کی جائے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی کردستان کے وزیراعظم نیجرفان بارزانی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے میں ٹلرسن نے بغداد میں مرکزی حکومت کے ساتھ کشیدگی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے باور کرایا کہ امریکہ عراقی کردستان کے آئینی حقوق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔  ٹلرسن نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ جنگ بندی اور میدانی مذاکرات ایک سیاسی مکالمے کی شکل اختیار کر لیں گے تا کہ موجود مسائل کا حل سامنے آ سکے۔

 

شیئر: