Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انضمام الحق لاہور قلندرز کے ایڈوائزر بن گئے

لاہور : چیف سلیکٹر انضمام الحق لاہور قلندرز کے ایڈوائزر بن گئے۔اس بات کا اعلان چیئرمین لاہور قلندرز رانا فواد نے لاہور میں انضمام الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر انضمام الحق نے کہا ہے کہ لاہورقلندرز کےساتھ شامل ہونے پر فخر ہے،لاہور قلندرز کی سلیکشن ٹیم بہت کام کرتی ہے، ان کو مبارک ہو۔ انضمام الحق نے کہا کہ4کھلاڑیوں کا آسٹریلوی کلبزمیں انتخاب فخرکی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں35سال ہوگئے،لاہورقلندرزجیساکام نہیں دیکھا تھا،مجھے بھی لاہورقلندرزکی ٹیم کا حصہ بن کرسیکھنے کوملے گا۔ انضمام الحق نے عثمان شنواری کی انجری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ڈاکٹرز نے عثمان شنواری کو ڈبل فریکچر بتایا ہے اور انہیں کم بیک کرنے میں 6 سے 8 مہینے لگ سکتے ہیں۔قبل ازیں چیئرمین لاہورقلندرز رانافوادکا لاہور میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں لاہورقلندرزکابھی حصہ ہے،چیف سلیکٹرانضمام الحق سے لاہور قلندرزکا حصہ بننے کی درخواست کی تھی۔ رانا فواد نے کہا کہ جوبچے ہمارے سسٹم کاحصہ نہیں تھے وہ عاقب جاوید کی نگرانی میں آگے بڑھے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم نے تمام انٹرنیشنل پلیئرزکوکھلایاجس کی خوشی ہے،قلندرزکے کھلاڑیوں کوکھیلتے دیکھا توکلبزکاحصہ بننے کی درخواست کی،4کھلاڑیوں کوکلبز کی جانب سےکھنے کی پیشکش کی۔پریس کانفرنس میں سی ای او راناعاطف، ڈائریکٹر کرکٹ لاہورقلندرزعاقب جاویدبھی موجودتھے۔ دریں اثناء انضمام الحق نے کہا کہ ابھی تک دورہ ویسٹ انڈیز کی تصدیق نہیں ہو پا رہی جس کے باعث ٹیم کا اعلان بھی نہیں کیا جا رہا۔غیر رسمی گفتگو میں انضمام الحق نے کہا کہ دورہ ویسٹ انڈیز کی تصدیق نہیں ہو رہی اور اسی وجہ سے ٹیم کا اعلان بھی نہیں کر رہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے دورہ پاکستان کی تصدیق کی اور آمد کا شیڈول سامنے آیا تو ٹیم کا اعلان بھی کر دیں گے۔انضمام الحق کی جانب سے دورہ ویسٹ انڈیز کی ابھی تک تصدیق نہ ہونے کے علاوہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ اور ویسٹ انڈیز کے دورہ نیوزی لینڈ کی تاریخوں کے بارے میں جان کر پاکستانیوں کے دل تو ایک طرح سے ٹوٹ ہی گئے ہیں کیونکہ اس ساری صورتحال کو مدنظر رکھا جائے تو ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان کھٹائی میں پڑتا نظر آ رہا ہے۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے اسی مہینے نیوزی لینڈ کا دورہ بھی کرنا ہے اور 25 نومبر سے ان کا پہلا سائیڈ میچ بھی شروع ہو گا جبکہ پاکستان نے 11 نومبر سے نیشنل ٹی 20 کپ کا اعلان کر دیا ہے اس لئے یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کب پاکستان آئے گی۔ 
 
 
 
 

شیئر: