لندن .... موسم سرمااور خزاں میں بچے خصوصاً شیر خوار نزلہ ، زکام، گلے اور ناک ، کان کی سوزش میں مبتلا ہوتے ہیں۔ بخار کا عارضہ بھی لاحق ہوتا ہے۔ بچوں کے جرمن ڈاکٹروں کی تنظیم نے مشورہ دیا ہے کہ زکام سے نمٹنے کیلئے نمک ملے گرم پانی سے بھاپ لی جائے۔ یہ کام بیحد آسان ہے ۔ ایک چمچ نمک لیا جائے یا سمندری پانی استعمال کیا جائے۔ علاوہ ازیں نوز اسپرے کا استعمال کیا جائے۔ جرمن ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ بالغ افراد کیلئے استعمال ہونے والے ناک کے قطر ے بچوں کو استعمال نہ کرائے جائیں۔