Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منموہن گجرات سے انتخابی مہم کا آغاز کرینگے

احمد آباد.... سابق وزیر اعظم اور سینیئر کانگریسی لیڈر ڈاکٹر منموہن سنگھ گجرات میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں تاجروں اور صنعتکاروں کے اجتماع سے کل خطاب کرینگے۔ یہ ریاست میں ان کا پہلا پروگرام ہوگا۔ صنعت اور تجارت اکثریتی گجرات میں گڈز ایند سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کو ایک بہت بڑا انتخابی ایشو بنا رہی ہے۔کانگریس کی اس مہم کو تقویت دینے کےلئے منموہن سنگھ کو میدان میں اتارا جا رہا ہے۔

شیئر: