Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3 ماہ میں3 بڑے گھوٹالے آئے ، لالو یادو

پٹنہ .... راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے ٹوائلٹ گھوٹالہ پر وزیر اعلی نتیش کمار کی قیادت والی بہار میں حکمران جنتا دل متحدہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی مخلوط حکومت پر زبردست حملہ کیا اور کہا کہ 3 ماہ کی جے ڈی یو اور بی جے پی حکومت میں کروڑہا روپے کے 3 بڑے گھوٹالے ہوئے ہیں۔ یادو نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ”بی جے پی کے ساتھ نتیش کمار کی حکومت کے سو دن“۔ سرجن گھوٹالہ، ٹوائلٹ گھوٹالہ اور مہادلت وکاس مشن کے3 بڑے گھوٹالے سامنے ہیں“۔

شیئر: