فقرےٹو:4 دوست ایکبار پھر سینما پر
بالی وڈ سینما اسکرین کی نئی کامیڈی فلم فقرے ریٹرن کا پوسٹر منظرعام پر آگیاہے۔ فقرے 2بالی ووڈ فلمساز مرگدیپ سنگھ کی 2013 میں ریلیز ہونےوالی کامیڈی ڈرامہ فلم کا سیکوئل ہے جس میں 4اداکاروں پر مشتمل دوستوں کا ایک گروپ اپنے حالات زندگی کو مزاحیہ ڈائیلاگ اور منفرد انداز سے سینما اسکرین پر پیش کیا تھا۔
فلم میں اداکار علی فضل، پالکیت سمراٹ ،منجوت سنگھ اور ورون شرما شامل ہیں۔ فلم کےدوسرے سیکوئل میں بھی چاروں دوست ایکبار پھر سینما اسکرین پر ہنسی کا طوفان لےکر آرہے ہیں۔اس سے قبل فلم کی پہلی جھلک سامنے آئی تھی۔فقرے 2فلم 15 دسمبر کوسینما اسکرین پر پیش کی جائیگی۔