Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹنٹ اتاشی پیر بادشاہ علی کے اعزاز میں الوداعیہ

 سفارت خانہ کی مختلف شخصیات کے علاوہ انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے تمام ونگز کے آرگنائزرز نے شرکت کی
رپورٹ وتصاویر: محمد عرفان شفیق۔ کویت
 اسسٹنٹ اتاشی پیر بادشاہ علی کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سفارت خانہ پاکستان کی مختلف شخصیات کے علاوہ انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے تمام ونگز کے آرگنائزرز اور ڈپٹی آرگنائزرز نے شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت سید صداقت علی ترمذی نے پیر بادشاہ علی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے دیگر ارکان میں انفارمیشن سیکرٹری یاسر قاضی، آرگنائزر کشمیر فورم ادیب عباسی، ڈپٹی آرگنائزر کشمیر فورم اظہر چوہدری،آرگنائزر سوشل میڈیا عامر روشن، چیف آرگنائزر سوشل میڈیا مبشر نواز خان، ڈپٹی آرگنائزر انصاف سوشل ونگ ملک شکیل احمد، ڈپٹی آرگنائزر انصاف سوشل ونگ جمعہ خان آفریدی، ڈپٹی آرگنائزر انصاف رائٹرز فورم شوکت حیات گوندل، ڈپٹی آرگنائزر انصاف یوتھ ونگ سید بابر حسین شاہ، آڈیٹر فنانس بورڈ رمیض جاوید، طارق مسعود صاحب پرائیویٹ سیکرٹری سفارت خانہ پاکستان کویت، نوید احمد صاحب ٹریڈ ڈویلپمنٹ آفیسر سفارت خانہ پاکستان کویت ، لیاقت علی بٹ،سید بہادر شاہ اور سید بابر شاہ کے علاوہ دیگر کارکنان نے خصوصی شرکت کی۔ جاوید احمد ساقی، خالد نور اور عابد ملک نے بطور میڈیا نمائندگان تقریب کی خصوصی کوریج کی۔

شیئر: