Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی آج احتساب عدالت میں پیشی

اسلام آباد... سابق وزیر اعظم نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر منگل کو احتساب عدالت میں پھر پیش ہونگے ۔ نیب ریفرنسز یکجا کرنے کے معاملے پر بحث ہو گی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 19 اکتوبر کا فیصلہ کاالعدم قرار دیتے ہوئے ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر دوبارہ سماعت کا حکم دیا تھا۔ احتساب عدالت تینوں ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق نواز شریف کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے نواز شریف کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ درخواست مسترد ہونے کی کوئی قانونی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ایک الزام پر صرف ایک ریفرنس چلایا جا سکتا ہے۔
 

شیئر: