Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”#اسنیپ_چیٹ_تعطل_کا_شکار “ عالمی ٹرینڈ بن گیا

”#اسنیپ_چیٹ_تعطل_کا_شکار “ عالمی ٹرینڈ بن گیا۔سعودی عرب میں روزانہ 70لاکھ افراد اسنیپ چیٹ استعمال کرتے ہیں۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب رات12بجے اسنیپ چیٹ تعطل کا شکار ہوا تو اسنیپ چیٹرز نے ٹویٹر کا رخ کیا جہاں ہیچ ٹیگ ”#اسنیپ_چیٹ_تعطل_کا_شکار “ جاری کیا۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگیا۔ اسنیپ چیٹرز کی اکثریت نے تعطل کے باعث پیدا ہونے والی بوریت کا اظہار غمزدہ تصویریں شیئر کرکے کیا جن میں سے چند تصاویر اس خبر کے ساتھ بھی دی جارہی ہیں۔
 
ایک سعودی ٹویٹر نے لکھا: میں سمجھا پیکیج ختم ہوگیا، بھاگ کر گیا اور نیا پیکیج بنوایا مگر پتہ چلا تعطل ہماری وجہ سے نہیں۔
دوسرے نے لکھا: رات بھر انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی کو برا بھلا کہتا رہا، آخر میں پتہ چلا کہ تعطل اسنیپ چیٹ کمپنی کی وجہ سے ہے۔
ایک نے ٹویٹ کیا: اچھا ہوا اسنیپ چیٹ میں خرابی پیدا ہوگئی، رات جلدی سوئیں گے۔
 

شیئر: