Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تارکین کے مسائل کا حل ہمارا مشن ہے ، محمود مصری

تلنگانہ این آر آئی فورم کے زیر اہتمام " ریاض کی ایک شام، غزل کنگ کے نام " تقریب کا انعقاد 
امین انصاری ۔ جدہ
ریاض:تلنگانہ این آر آئی فورم کے زیر اہتمام " ریاض کی ایک شام غزل کنگ کے نام " کے عنوان سے ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ اس محفل میں ریاض کی اہم شخصیات کے علاوہ جدہ اور دمام سے بھی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔ جدہ کے مشہور و معروف غزل سنگر نظام علی خان اس محفل کے غزل سرا تھے ۔ انہوں نے اپنی خوبصورت آواز میں بے شمار غزلیات پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا ۔ لوگوں کی فرمائشیں زیادہ تھیںجبکہ وقت کم تھا۔
ابتداءمیں صدر تلنگانہ این آرآئی فورم محمد عبدالجبار نے شرکاءاور مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ نظام علی خان کے مستقل وطن واپسی پر اس پروگرام کو ان کے نام سے موسوم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے انہیں غزل کا کنگ کہا اور کہا کہ وہ گزشتہ 30 سال سے سعودی عرب اور یورپی ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔آج ریاض کی شام ان کے نام ہے ۔ 
جنرل سیکریٹری فورم محمود مصری نے کہا کہ ہمارا مقصد کمیونٹی کے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا اور ان کی خدمت کرنا ہے ۔ ہم نے حج پر اپنے والینٹیئرز کو روانہ کیا تھا جس پر ہندوستانی قونصلیٹ نے ہمیں توصیفی سند عطا کی ۔ ہم پریشان حال تارکین وطن کی جہاں مدد کرتے ہیں وہیں قابل اور ٹیلنٹ افراد کی پذیرائی بھی کرتے ہیں تاکہ اس سے دوسرے لوگ سبق حاصل کرےں۔ آج کی محفل اسی کا ایک حصہ ہے ۔ 
چیئرمین اعجاز احمد خان نے کہا کہ تلنگانہ این آرآئی فورم نے بہت کم عرصے میں بڑے بڑے کارنامے انجام دیئے۔ آج کی محفل اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاض ، دمام اور جدہ کا کریم اس حال میں موجود ہے اور انکی موجودگی تلنگانہ این آر آئی فورم سے بھرپور اعتماد اور تعاون کا کھلا ثبوت ہے ۔ 
اس محفل کو کامیاب بنانے میں محمد عبدالشفیع ندیم خان ، میر محسن علی،عبدالوحید ، محمد لئیق ،عظمت قریشی ، معین قریشی ،ماجد ، محمد عتیق ،عمران قریشی ،خلیل ، قیوم، سید سلطان الدین، ابوبکر صدیقی زبیدی اور دیگر ممبر ز نے شب وروز کی جدوجہدکی اور اس محفل کو آراستہ کیا ۔
محفل کی نظامت محمد مبین نے سنبھالی اور خوبصورت لفظوں سے سامعین کو محظوظ کیا ۔ محفل میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے احباب شریک تھے ۔انٹر نیشنل انڈین اسکول ریاض کے پرنسپل پرویز شوکت ،چیئرمین اسکول احمد دلشاد ، ممبرز سلطان مظہر الدین ،معین خان ،ایئر انڈیا کے جنرل منیجر کندل لال گوتھوال ، ردا فلم کے پروڈیوسر مجو بھائی ، تاجر فاروق محمد، محمد فینفا محمد،رفیق سیٹھ ، طاہر بن جعفر ، محمدقیصر ، محمد اشرف ، محمد عزیز الدین ، محمد اطہر علی ، احمد بیگ ،تقی الدین ، ڈاکٹر سعید الدین ، ضیا ءالرحمان، سید عمر بیگ، ساجد بیگ اور آصف سنگر بھی محفل میں موجود تھے ۔ 
فورم نے 300 اہم شخصیات کو دعوت دی تاہم محفل کے آغاز تک کئی لوگوں نے صدر عبدالجبار سے اجازت طلب کرتے رہے اور جوق در جوق شریکِ محفل ہوئے۔ یہ تعداد 500 سے زائد ہوگئی تھی ۔جب ہال تنگ دامنی کا شکواہ کرنے لگا تب معذرت کرلی گئی ۔
نظام علی خان نے کہا کہ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ انتہائی شائستہ اور اہل ذوق کا مجمع ہم کلاکاروںکو ملتا ہے ۔آج آپ سب کے درمیان مجھے غزل پیش کرتے ہوئے بہت لطف آیا ۔ 
٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: