Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: 24 اور 25 نومبر کو "سول سروسز" کیریئر گائیڈنس پروگرام

 انڈین سوشل فورم جدہ کے زیر اہتمام این آرآئی طلباءکے داخلے اور کوچنگ کی رہنمائی 
جدہ ( امین انصاری ) انڈین سوشل فورم جدہ کی جانب سے مملکت میں مقیم ہندوستانی طالب علموں کیلئے سول سروسز کی کوچنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ یہ پہلا اتفاق ہے کہ ہندوستان کی کسی تنظیم نے بیرون ملک اس قسم کا بیڑہ اٹھایا ہے ۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر انڈین سوشل فورم اشرف موریارنے کہا کہ ہندوستان سے باہر رہنے والے طالب علم این آر آئی کوٹہ میں آنے کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ ڈاکٹرز یا انجنینئر ز یا پھر مارکیٹنگ کے شعبے میں داخلے لیتے ہیں اور پھر واپس وطن میں کام کرنے کے بجائے عرب ممالک کا رخ کرتے ہیں ۔ جب یہ طلباءمملکت میں روزگار سے محروم ہوجاتے ہیں تو ان کے لئے ہندوستان میں کوئی جگہ نہیں رہتی اور پھر وہ مایوسی اور پریشانیوں کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ لیکن اب یہ سنہری موقع ہے کہ این آر آئی طالب علم سول سروسز میں بھی حصہ لے سکتے ہیں ۔داخلے کے طریقہ کار اور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے انڈین سوشل فورم ہندوستان کی چند مشہور یونیورسٹیز سے رابطہ کرکے اس میں داخلوں کو یقینی بنارہا ہے نیز طلباءکی رہنمائی اور کوچنگ کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ این آر آئی طلباءمیں ٹائیلنٹ کی کمی نہیں اگر ان کی صحیح سمت میں رہنمائی کی جائے تو یہ بچے سول سروسز کیلئے اہل ہوسکتے ہیں ۔ انڈین سوشل فورم ٹریننگ کیلئے انڈیا کے تجربے کار اور قابل ٹرینرز کی خدمات حاصل کرکے طلباءمیں خود اعتمادی اور امتحان کی تیاری کروائے گا ۔ فورم کی جانب سے24 اور 25 نومبر کو کیریئر گائیڈنس رکھا جارہا ہے جس میں داخلہ کا رجسٹریشن بھی کیا جائے گا ۔فورم کے ذمہ داران محمد علی مینگلوری ، امان اور علی کویا نے طلباءاور اولیاءطلبا سے اپیل کی کہ وہ مقررہ تاریخ کو شرکت کرکے اپنا رجسٹریشن کروالیں اور اپنے مستقبل کو روشن بنائیں ۔

شیئر: