محفل دلچسپ رہی اور پرستاروں نے بہت لطف اٹھایا
رپورٹ و تصاویر : کے این واصف۔ ریاض
ریاض میںتلنگانہ این آر آئیز فورم نے معروف غزل گائیک نظام علیخان (جدہ) کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ انجینیئر عبدالحمید ، صدر بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض اور محمد شہباز فاروقی ، جنرل سیکریٹری عثمانیہ یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن ، نظام علیخان کو تہنیت پیش کرتے ہوئے۔ نیچے کی تصویر میں سامعین کا ایک گوشہ ۔
مقامی ریستوران میں منعقدہ اس تقریب میں پاک وہند کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدر تلنگانہ این آر آئیزفورم محمد عبدالجبار نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ نظام علیخان نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ ریاض کے کچھ دیگر فنکاروں نے بھی گیت پیش کئے۔ مجموعی طور پر یہ محفل دلچسپ رہی اور نظام علی خان کے پرستاروں نے بہت لطف اٹھایا۔ محمد مبین نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ صدر تلنگانہ این آر آئیز فورم ے ہدیہ تشکر پر یہ محفل رات دیر گئے اختتام پذیر ہوئی۔