Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں کمیونٹی کو درپیش مسائل اور حل کے لئے تقریب

سعودی عرب میں اس وقت 27 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں ، 3 لاکھ اپنی فیملیز کے ساتھ آباد ہیں، محمو لطیف
رپورٹ وتصاویر: ذکاءاللہ محسن۔ریاض
 سعودی عرب اسلامی دنیا میں ایک اہم مقام کا حامل ہے اور ہم پاکستانیوں کے لئے دوسرے گھر کا درجہ رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سفارت خانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف نے سید خسرو جان کی جانب سے”کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کے حل“ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے کیا۔ محمود لطیف کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یہاں تعینات ہوے ایک سال کا عرصہ ہوا ہے مگر میں نے دیکھا ہے کہ یہاں پاکستانی کمیونٹی متحد ہے۔ سعودی عرب میں اس وقت س27 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جن میں سے 3 لاکھ اپنی فیملیز کے ساتھ آباد ہیں۔
تقریب کے آرگنائزر سید خسرو جان کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ امر بہت خوش آئندہے کہ ہم سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو درجنوں افراد اکٹھے بیٹھے ہیں اور کمیونٹی کے مسائل پر بات کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں سفارت خانہ پاکستان نے ہمیشہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔
عبدالقیوم خان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہم مسلمان ہیں اور اس کے بعد پاکستانی۔ پاکستانیت کا رشتہ بہت عظیم ہے،یہاں ایک اصلاحی کمیٹی شکیل دی جائے جو پاکستانی ورکرز کے مسائل کو سنے اور اسکے حوالے سے حل نکالے۔
 زاہد لطیف سندھو کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اندر خامیوں کو دور کرنا ہوگا۔ عمرہ ویزوں کی سب سے زیادہ خلاف ورزی پاکستانی کرتے ہیں اور وطن واپس نہیں جاتے، جب ہمارے لوگ ایسا کریں گے تو اس سے ملک کی بدنامی ہوگی۔
محمد خالد رانا کا کہنا تھا کہ سفارت خانہ پاکستان میں ہایئر ایجوکیشن کا آفس کھولا جائے کیونکہ جب ڈگری کی جانچ پڑتال کروانی ہو تو ایک لمبے پروسس سے گزرنا پڑتا ہے۔
 الیاس رحیم نے میڈیا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے اچھے انداز میں مسائل کو اجاگر کیا ہے۔
 ناصر محمود آرائیں، خالد اکرم رانا اور ریاض راٹھورنے بھی مختلف تجاویز دیں اور کہا کہ ہمارے پاکستانی بھائیوں کو چاہئے کہ وہ ایک مہذب ملک کا شہری ہونے کا عملی ثبوت دیں۔تقریب میں مختلف مکتب فکر کے درجنوں افراد شریک ہوئے۔ تلاوت کلام پاک قاری عزیزالرحمان نے کی جبکہ ہدیہ نعت عابد شمعون چاند نے پیش کیا۔وقار نسیم وامق اور رانا خادم حسین نےاپنی شاعری سے بھی حاضرین کو محظوظ کیا۔ 
 

شیئر: