حریری کو استعفے پر مجبور نہیں کیا، الجبیر
ریاض .... سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیاہے کہ سعودی عرب نے لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کو استعفے پر مجبور نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ ہی لبنان میں سیاسی بحران کی ذمہ دار ہے۔ الجبیر نے کہا کہ بدعنوانی یا قومی دولت لوٹنے یا بدانتظامی کے مسائل کی بابت سعودی عرب کا موقف غیر متزلزل ہے اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں ہوگی۔