Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی فیصلہ ترقی کے تحفظ کی ضمانت ہے، الفالح

ریاض .... سعودی وزیر توانائی و صنعت و معدنیات انجینیئر خالد الفالح نے واضح کیا ہے کہ بدعنوانی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے اعلی سطحی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا شاہی فیصلہ سعودی عرب میں ترقیاتی عمل کے تحفظ کی سب سے بڑی ضمانت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے وقت میں جبکہ ہمارے ملک کی تمام تعمیراتی و فلاحی طاقتیں مستقبل کی ریاست کی تشکیل کی شاہراہ پر گامزن ہیں ایسے عالم میں بدعنوانوں اور وطن عزیز کے وسائل اور دولت سے کھلواڑ کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ یہی وقت انکی حقیقت طشت از بام کرنے اور احتساب کا ہے۔
 

شیئر: