پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ و گلوکارہ مہوش حیات کہتی ہیں کہ ' نازیہ حسن کے گیت پیش کرنا میرے لئے باعث فخر اور خوشی کی بات ہے۔ نازیہ حسن ہمیشہ پاپ گلوکاری کی کوئن رہیں گی۔مہوش حیات نے حال ہی میں اپنی موسیقی کے ذریعے پاپ ملکہ نازیہ حسن کو خراج عقیدت پیش کیا۔مہوش نے امریکہ کے شہر اریزونا میں ایک لائیو کنسرٹ کے دوران نازیہ حسن کا مشہور گیت ' بوم بوم ' پیش کرکے حاضرین کی داد وصول کی۔پاکستانی ڈراموں اور سینما کی مشہور اداکارہ مہوش حیات چند برس سے گائیکی میں اپنی صلاحیتوں کا م دکھا رہی ہیں مہوش حیات کوک اسٹوڈیو میں بھی اپنی آواز کا جادو جگاچکی ہیں۔