Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹائیگر زندہ ہے کا دھماکے دار ٹریلر

بالی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کی نئی ایکشن فلم' ' ٹائیگر زندہ ہے';کا پہلا ٹریلر منظرعام پر آگیاہے۔ 3 منٹ 14 سیکنڈ کے اس ٹریلر میں ایکشن دھماکے اور ڈائیلاگ پیش کئےگئے ہیں۔ٹریلر کی شروعات عراق سے کی گئی ہے جہاں 25 نرسوں کا اغوا دکھایاگیاہے جن کی بازیابی کا ٹاسک سلمان خان یعنی 'ٹائیگرکو سونپا جاتاہے۔ سلمان خان کی اینٹری اور ان کا پہلاڈائیلاگ شکار تو سبھی کرتے ہیں مگر ٹائیگر سے بہتر شکار کوئی نہیں کرسکتا۔سلمان خان اور کترینہ کیف کی ایکشن سے بھرپور فلم میں سلمان ایک ہندوستانی جاسوس اور کترینہ کیف ایک پاکستانی جاسوسہ کےروپ میں سامنے آئی ہیں۔ ٹائیگر کی سیکوئل فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بے حد مقبول ہورہاہے۔ بالی وڈ انڈسٹری میں بھی اس فلمی ٹریلر کے چرچے ہیں۔علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی ' ٹائیگر زندہ ہے کو 22 دسمبر کو سینما کے پردے پر پیش کیاجائےگا۔
 

شیئر: