#تمہیں_اس_لئے_نکالا ،ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
منگل کی شب ٹویٹر پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مخالفین کی طرف سے چلایا گیا ٹرینڈ #تمہیں_اس_لئے_نکالا 5 گھنٹے سے زیادہ ٹاپ ٹرینڈ پر رہا۔ہیچ ٹیگ پر لاکھوں کی تعداد میں ٹویٹس کی گئیں۔یہ ٹرینڈ پانامہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے جاری کردہ تفصیلی فیصلے کے بعد چلا جو نواز شریف کے معصومانہ سوال "مجھے کیوںنکالا" کے جواب میں تھا۔
سپریم کورٹ نے اس رپورٹ میں نواز شریف کے اس سوال کا تفصیلی جواب دے دیا جو آج کے دن خبروں اور سوشل میڈیا پر زیر بحث بنا رہا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے نا اہلی کے بعد نواز شریف کی زبان پر ایک ہی سوال تھاکہ "مجھے کیوں نکالا"۔سوشل میڈیا پر ہر جگہ اس سوال کو زیر بحث لایا گیا ۔آج کے فیصلے کے بعد سب جواب دے رہے ہیں کہ #تمہیں_اس_لئے_نکالا۔
اس ٹرینڈ میں نواز مخالف عموما ًاورپاکستان تحریک انصاف کے حامی خصوصا بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ٹویٹرز نے سپریم کورٹ کے فیصلے اور اس سے متعلق نیوز کو ٹویٹس میں شیئر کیا۔مختلف چینلز اور جرنلسٹس نے بھی اس ٹرینڈ میں ٹویٹس کر کے اپنا حصہ ڈالا۔کچھ ٹویٹس مزاحیہ انداز میں تھیں اور کچھ سنجیدہ۔