چین میں ورلڈ کار ریسنگ چیمپیئن شپ میں شاندار مقابلے
بیجنگ:چین میں ورلڈ کار ریسنگ کے آخری روز دنیا بھر سے شامل ماہر ڈرائیورز نے شاندار پرفارمنس دی۔ سب نے ایک دوسرے پر برتری کیلئے خوب زور لگایا۔ سباسشین بومی کی قیادت میں سوئس ٹیم نے آخری روز بھرپور کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے مقررہ لیپس کم ترین وقت میں طے کر کے کامیابی سمیٹی۔ جرمن ڈرائیور تیمو برنہارڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر آنے کے باوجود مجموعی طور پر پوائنٹس میں سب سے آگے رہی۔ پوائنٹس کی واضح برتری نے انہیں ایونٹ کا چیمپیئن بنا دیا۔