نجم سیٹھی نے شہریار کے دور میں بننے والا شعبہ ختم کردیا
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے گیم ڈیولپمنٹ کا شعبہ ختم کردیا اور یوں نجم سیٹھی کے چیئرمین بننے کے بعد کرکٹ بورڈ میں دوسری بڑی انتظامی تبدیلی سامنے آئی ہے۔ اس شعبے کے ذمے کلب اور خواتین کرکٹ کے معاملات تھے۔یہ شعبہ سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے دور میں بنا تھا۔اس شعبے کے عہدیدار ایزد حسین سید کو نجم سیٹھی کا مشیر برائے کلب اور خواتین کرکٹ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور گورننگ بورڈ کے سابق رکن شکیل شیخ کو بھی مشیر برائے ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل کرکٹ بنا دیاگیا ہے۔شکیل شیخ اس سے قبل اعجاز بٹ،ذکاء اشرف،شہریار خان کے بھی دست راست تھے اور اب ان کے لئے پہلی مرتبہ مشیر کا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے، شکیل شیخ کو پی سی بی میں اہم مشاورت کے علاوہ مزید ذمے داریاں بھی دی جارہی ہیں