Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاروق ستار نے سیاست چھوڑنے کافیصلہ واپس لے لیا

  کراچی ...ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کارکنوں کے اصرار اور اپنی والدہ کے حکم پر سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لے لیا۔ جمعرات کو رات گئے اپنی رہائش پر اپنی والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ دوبارہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیاست میں واپسی کااعلان کیا۔انہوںنے کہاکہ38 سال تک ایم کیوایم سے وابستگی کے بعد سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ آسان نہیں تھا۔ بہت دکھی دل کے ساتھ اپنے دل کو کھول کر رکھا۔ مہاجروں کا مقدمہ رکھا ،مظلوموں کے مسائل بیان کئے۔ہم سنجیدہ سیا ّست کرر ہے اور سنجیدہ سیاست کرناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی ڈرامہ نہیں کیا تھا ۔پی ایس پی والے کچھ بھی کہیں مجھے پروا نہیں لیکن جب میرے اپنے نیت پر شک کریں گے تو پھر سوال کرنے پر مجبور ہوگیا کہ کیا میں پاکستان کی چوتھی بڑی جماعت چلانے کا اہل ہوں۔ 35 سال کی عزت خاک میں مل جائے تو ایسی سربراہی قبول نہیں۔اس موقع پر فاروق ستار کی والدہ نے مصطفیٰ کمال اور انیس قا ئم خانی کو پارٹی میں واپس آنے کی دعوت بھی دی فاروق ستار سے کہاکہ بیٹے جیسے خدمت کررہے ہو ویسے کرتے رہو۔

شیئر: