Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 3: عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان مقرر

 
  کراچی:پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز نے لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے نوجوان آل راونڈر عماد وسیم کو فرنچائز کا کپتان مقرر کردیا ہے جو اس ٹیم کی قیادت کرنے والے چوتھے کپتان بھی بن جائیں گے۔ کراچی کنگز کے صدر اور سابق آل راونڈر شاہد آفریدی نے تقریب کے دوران عماد وسیم کو قیادت سونپنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر فرنچائز کے مالک سلمان اقبال، ڈائریکٹر راشد لطیف، بابر اعظم اور عماد وسیم بھی موجود تھے۔آفریدی کا کہنا تھا کہ کپتانی انہیں دی جا رہی تھی لیکن وہ نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع دینا چاہتے ہیں اور نوجوان کپتان کی قیادت میں کھیلنے کو تیار ہیں۔اس موقع پرعماد وسیم نے کہا کہ میں نے شاہد آفریدی کی قیادت میں ہی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب ان کا کپتان بننا میرے لئے بڑا اعزاز ہے ۔ عماد وسیم لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں قیادت کرتے ہوئے کراچی کنگز کے چوتھے کپتان بن جائیں گے۔ کراچی کنگز کی جانب سے مقرر کئے جانے والا چوتھا کپتان ہے۔ لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں شعیب ملک کو کپتان مقرر کیا گیا تھا لیکن مسلسل ناکامیوں کے سبب وہ ایونٹ کے دوران ہی قیادت سے دستبردار ہو گئے تھے جس کے بعد انگلینڈ کے روی بوپارہ کو قیادت سونپی گئی تھی۔اس سال دوسرے ایڈیشن کے دوران سری لنکن وکٹ کیپر بیٹسمین کمار سنگاکارا کو کپتان مقرر کیا گیا تھا اور اب آئندہ سال تیسرے ایڈیشن میں عماد وسیم یہ اہم ذمہ داری نبھائیں گے ۔

شیئر: